POPULAR MEERUTHI KI DUNYA
Tuesday, November 26, 2024
Wednesday, November 20, 2024
Tuesday, October 8, 2024
طنز و مزاح کے مقبولِ عام و نمائیندہ شاعر پاپولرؔ میرٹھی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
طنز و مزاح کے مقبولِ عام و نمائیندہ شاعر پاپولرؔ میرٹھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
آج کے پرآشوب دور میں آدمی آدمی کا دشمن ہے قدم قدم پر مصائب ہیں زندگی مسلسل جدوجہد ہوگئی امیر و فقیر خواندہ و ناخواندہ ہر کوئی مسائل کا شکار ہے گویا ہنسی اور قہقہے انسان سے خفا ہو گئے، ایسے میں اگر کوئی شخص ہنسانے کا کام کر رہا ہے تو میری نگاہ میں وہ مسیحا نما ہوگا، جو لوگوں کے دکھ درد کو کچھ دیر کے لیے ہی سہی کم کردیتا ہے۔ اردو شعر گوئی میں طنز و مزاح کا لہجہ اس لیے بھی مقبول ہے کہ اس میں اردو زبان کی چاشنی گھلی ہوئی ہے، کچھ لوگ اپنی سنجیدہ مزاجی کے سبب اس کو ناپسند کرتے ہیں لیکن مزاحیہ شاعری کی مقبولیت اپنی جگہ ہے تاریخِ ادب میں طنز و مزاح کے شعراء کی طویل فہرست ہے اور اس فن کا ادب میں اپنا ایک خاص مقام ہے۔
آج جس شاعر پر میں اپنے تاثرات قلمبند کرنے جارہا ہوں ان کی مقبولیت ان کے تخلص کے عین مطابق ہے ان کا نام سید اعجاز الدین شاہ تخلص پاپوؔلر مستقر میرٹھ تعلیمی اہلیت اردو میں پی ایچ ڈی کام اپنی مزاحیہ شاعری کے ذریعے سوختہ دلوں کو شگفتہ کرنا ہے اور یہی کام آپ مسلسل پچھلے چار دہوں سے انتہائی محنت و مشقت کے ساتھ کر رہے ہیں نتیجتاً رفتہ رفتہ ادبی افق پر پاپولرؔ میرٹھی کا نام مزاحیہ شاعری کا آفاقی نمائیندہ بن کر ابھرا، وطنِ عزیز ہندوستان کے مختلف مقامات کے علاوہ بیرونِ ملک امریکہ، انگلینڈ، آسٹریلیا، ماریشیس، قطر، دبئی، سعودی عرب، پاکستان، ابوظہبی، مسقط، کویت، بحرین، ناروے، سنگاپور اور رشیا میں آپ نے بحیثیتِ شاعر مشاعروں میں شرکت کی، ملک و بیرنِ ملک کے مختلف حکومتی و خانگی اداروں نے اب تک پاپولرؔ صاحب کو سو کے قریب انعامات و اعزازات دیے یہ سب ان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
پاپولرؔ میرٹھی صاحب کا تعلق تدریس کے معزز پیشے سے رہا آپ نے چھ سال تک میرٹھ کالج کے شعبۂ اردو میں تدریسی خدمات انجام دی، مشاعروں کی مسلسل دعوتوں کی وجہ سے یہ سلسلہ منقطع ہوگیا۔ پاپولرؔ صاحب کی شاعری صاف ستھری اور عام فہم زبان میں ہے لہجہ سہل ممتنع کا ہے اور موضوع طنز و مزاح کا، آپ کی مزاحیہ شاعری بیہودگی سے پاک ہے اس میں روزمرہ کی باتیں، رشتوں کی نزاکت، معاشرے کے حالات کے کئی پہلو ملتے ہیں جس کے مزاحیہ نکات کو پاپولرؔ صاحب نے اپنی نازک حس کے ذریعے شعری سانچے میں ڈھالتے ہیں جو کہ کافی محنت طلب کام ہے۔ اور اپنی شاعری کو اداکاری سے بچتے ہوئے بہت ہی مہذب و شائستہ انداز میں مشاعروں میں سناتے ہیں۔
پاپولرؔ میرٹھی صاحب نے اپنی جہدِ مسلسل سے ادب میں اپنا بڑا مقام بنایا ہے مشاعروں میں کامیاب نمائیندگی اور مقبولیت ان کی کامیابی کی دلیل ہے۔ دعا گو ہوں کہ اللہ پاپولرؔ میرٹھی صاحب کو سلامت رکھے اور انہیں مزید کامیابیوں سے سرفراز فرمائے۔
رقم طراز: ڈاکٹر رضیؔ شطاری، نظام آباد، تلنگانہ(دکن)
طنز و مزاح کے مقبولِ عام و نمائیندہ شاعر پاپولرؔ میرٹھی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
)۔
Show quoted text
Saturday, October 5, 2024
Subscribe to:
Posts (Atom)